11

میانوالی (راجہ نورالہی عاطف سے) فوک موسیقی کے میدان میں میانوالی کے ابھرتے ہوئے نوجوان گلوکار

میانوالی (راجہ نورالہی عاطف سے) فوک موسیقی کے میدان میں میانوالی کے ابھرتے ہوئے نوجوان گلوکار شان علی تمیمی نے اپنی منفرد آواز اور شاندار پرفارمنس کے باعث مختصر عرصے میں عوامی مقبولیت حاصل کر لی ہے۔ سنگر شان علی تمیمی کے گیت سوشل میڈیا اور مختلف موسیقی پلیٹ فارمز پر بے حد پسند کیے جا رہے ہیں جبکہ مداحوں کی تعداد میں بھی مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔موسیقی کے شائقین کا کہنا ہے کہ نوجوان گلوکار کی دلکش آواز اور روایتی موسیقی کو جدید انداز میں پیش کرنے کی صلاحیت اسے دیگر فنکاروں سے ممتاز بناتی ہے۔ حالیہ پروگراموں اور محافل میں بھی اس کی پرفارمنس کو بھرپور عوامی پذیرائی ملی۔ فن سے وابستہ شخصیات کا کہنا ہے کہ اگر نوجوان گلوکار اسی محنت اور لگن کے ساتھ اپنے سفر کو جاری رکھے تو مستقبل میں موسیقی کی دنیا میں نمایاں مقام حاصل کر سکتا ہے۔ بتایا جاتاہے کہ اس سیزن میں نوجوان گلوکاروں میں شان علی تمیمی نے سب سے زیادہ میوزک شوز میں شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں