9

ہارون آباد:/(سٹی رپورٹر) سعود فاروق چغتائی کے اعزاز میں سالگرہ تقریب کا انعقاد۔ہارون آباد میں

ہارون آباد:/(سٹی رپورٹر) سعود فاروق چغتائی کے اعزاز میں سالگرہ تقریب کا انعقاد۔ہارون آباد میں معروف سماجی وکاروباری شخصیت سعود فاروق چغتائی کی سالگرہ کے موقع پر ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب کی میزبانی حاجی اعظم بھٹی نے کی، جہاں دوستوں، ساتھیوں اور معزز شخصیات نے شرکت کر کے سعود فاروق چغتائی کو سالگرہ کی مبارکباد پیش کی اور ان کی صحت، کامیابی اور درازیٔ عمر کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔تقریب میں چوہدری شاہد تنویر، اشفاق احمد گجر، رضوان منصور بلو، بھائی شہزاد، ڈاکٹر راشد سعدی اور بابر ذوالفقار سمیت دیگر معززین نے شرکت کی۔ شرکاء نے سعود فاروق چغتائی کی سماجی و فلاحی خدمات کو سراہتے ہوئے ان کے لیے مزید کامیابیوں کی دعا کی۔سالگرہ کی تقریب خوشگوار ماحول میں منعقد ہوئی جہاں شرکاء نے کیک کاٹا اور یادگاری تصاویر بھی بنوائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں