12

فورٹ عباس پولیس ٹیم کی محرم الحرام کے حوالے سے مشترکہ موک ایکسرسائز

فورٹ عباس پولیس ٹیم کی محرم الحرام کے حوالے سے مشترکہ موک ایکسرسائز
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسربہاولنگر محمد عمران کی خصوصی ہدایت پر محرم الحرام کے دوران امن و امان کے قیام اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ایک جامع موک ایکسرسائز کا انعقاد کیا گیا۔اس اہم مشق کی سربراہی ایس ایچ او انسپکٹر عدنان علی نے کی، جس میں پولیس ٹیم کے ہمراہ سول ڈیفنس، ریسکیو 1122 اور دیگر سیکیورٹی اداروں کے افسران و اہلکاروں نے بھرپور شرکت کی۔اس کا مقصد تمام سیکیورٹی اور ریسکیو اداروں کے مابین کوآرڈینیشن کو مزید مضبوط بنانا۔کسی بھی ناگہانی صورتحال یا سیکیورٹی تھریٹ کی صورت میں فوری رسپانس ٹائم کو جانچنا ۔محرم الحرام کے جلوسوں اور مجالس کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کرنے کی تیاریوں کو حتمی شکل دینا ہے۔ڈی پی او بہاولنگر محمد عمران کا اس موقع پر کہنا تھا کہ محرم الحرام کے دوران شرپسند عناصر پر کڑی نظر رکھی جائے گی اور شہریوں کے جان و مال کا تحفظ ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔

ترجمان پولیس
ڈسٹرکٹ پولیس بہاولنگر

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں