جے ٹی آئی جیکب آباد کی نئی کابینہ کا اعلان
نوجوانوں کی دینی، تعلیمی اور تنظیمی رہنمائی کے لیے بھرپور کردار ادا کرنے کا عزم
جیکب آباد: (اے جی بلوچ)جمعیت طلباء اسلام جیکب آباد کی نئی کابینہ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ نو منتخب عہدیداران نے نوجوانوں کو دینی، تعلیمی اور تنظیمی میدان میں مزید متحرک بنانے اور تنظیمی سرگرمیوں کو مؤثر انداز میں آگے بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔اعلان کردہ کابینہ کے مطابق مولانا عبدالحلیم عابد ابڑو سرپرست، حماداللہ انصاری نگران، تاج محمود انصاری صدر، امیر معاویہ بنگلانی سینئر نائب صدر، عبدالستار رند نائب صدر اول اور خالد حسین چھجن نائب صدر دوم مقرر کیے گئے ہیں۔جبکہ فضل الرحمان مہر کو جنرل سیکریٹری، محمد مزمل سومرو کو ڈپٹی جنرل سیکریٹری، ناصر حسین کھوسو کو جوائنٹ سیکریٹری اول اور رضوان احمد سومرو کو جوائنٹ سیکریٹری دوم کی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔ میڈیا امور کے لیے عبیداللہ ابڑو کو پریس سیکریٹری اور عبداللہ رند کو معاون پریس سیکریٹری مقرر کیا گیا ہے، جبکہ مالی امور کی نگرانی کے لیے راجہ ریاض پہیار کو خزانچی اور مسعودالرحمان بنگلانی کو معاون خزانچی نامزد کیا گیا ہے۔نو منتخب صدر تاج محمود انصاری اور دیگر عہدیداران نے کہا کہ ملک میں فرسودہ نظامِ تعلیم کے باعث طلبہ کو آگے بڑھنے میں مشکلات کا سامنا ہے، جبکہ طبقاتی نظامِ تعلیم کی وجہ سے غریب اور پسماندہ طبقے کے طلبہ معیاری تعلیم سے محروم ہیں۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ طبقاتی نظامِ تعلیم کا خاتمہ کرکے جدید سائنسی، تکنیکی اور روحانی بنیادوں پر یکساں تعلیمی نظام نافذ کیا جائے تاکہ ہر طالب علم کو مساوی مواقع میسر آسکیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ طلبہ کے جائز مسائل کے حل اور تعلیمی اداروں میں مثبت جمہوری ماحول کے قیام کے لیے طلبہ یونین کو فوری طور پر بحال کیا جائے۔نو منتخب عہدیداران نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ جے ٹی آئی کے پیغام کو طلبہ اور نوجوانوں تک پہنچانے، تعلیمی شعور اجاگر کرنے اور طلبہ کے حقوق کے تحفظ کے لیے ہر سطح پر مؤثر آواز بلند کریں گے۔