سرگودھا (راجہ نورالہی عاطف سے) سرگودھا پولیس کی کاوشوں سے تھیلسیمیا فائٹرز کے لیے 100 سے زائد بلڈ بیگز کا عطیہ۔تفصیل کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودھا محمد صہیب اشرف کی ہدایت، ایس پی انوسٹی گیشن عمران عباس چدھڑ کی خصوصی کاوشوں اور ایس ڈی پی او کوٹمومن ناصر محمود پنوں کی زیر نگرانی تحصیل کوٹمومن میں بلڈ کیمپ کا انعقاد کیا گیا .جس میں پولیس افسران سمیت شہریوں اور میڈیا نمائندگان نے شرکت کی اور خون کے عطیات دیئے ۔اس موقع پر ایس پی انوسٹی گیشن عمران عباس چدھڑ کا کہنا تھا کہ سرگودھا پولیس شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کے ساتھ ساتھ انسانیت کی خدمت کو بھی اپنا اولین فرض سمجھتی ہے۔ تھیلسیمیا کے شکار معصوم بچے ہماری خصوصی توجہ اور محبت کے حقدار ہیں۔ ہمارا دیا ہوا خون کا ایک قطرہ کسی معصوم کی زندگی بچا سکتا ہے، اور یہی سرگودھا پولیس کا اصل پیغام ہے۔
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]