9

ہارون آباد (نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر)محرم الحرام کے حوالے سے ڈی پی او محمد عمران اور ڈی سی کا

ہارون آباد (نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر)محرم الحرام کے حوالے سے ڈی پی او محمد عمران اور ڈی سی کا مختلف امام بارگاہوں اور جلوس کے روٹس کا مشترکہ دورہ، سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بہاولنگر محمد عمران نے ڈپٹی کمشنربہاولنگر ذوالفقار احمد بھون کے ہمراہ محرم الحرام کے دوران امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے اور عزاداروں کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کرنے کے لیے شہر کی مختلف امام بارگاہوں اور روایتی جلوس کے راستوں کا تفصیلی دورہ کیا۔ڈی پی او نے امام بارگاہوں اور جلوس کے راستوں پر پولیس کی اضافی نفری تعینات کرنے اور واک تھرو گیٹس نصب کرنے کا حکم جبکہ ڈی سی بہاولنگر نے جلوس کے راستوں سے تجاوزات کے خاتمے، صفائی ستھرائی، لٹکتی ہوئی بجلی کی تاروں کو درست کرنے اور اسٹریٹ لائٹس کی فوری بحالی کی ہدایات کیں۔مقامی لائسنس داران اور امن کمیٹی کے ممبران سے ملاقات میں باہمی تعاون سے بھائی چارے کی فضا قائم رکھنے پراتفاق ہوا۔اس موقع پر ڈی پی او محمد عمران کا کہنا تھا کہ محرم الحرام کے دوران کسی بھی شرپسند عنصر کو امن و امان کی فضا خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ قانون کی بالا دستی اور شہریوں کا تحفظ بہاولنگر پولیس کی اولین ترجیح ہے۔

ترجمان پولیس
ضلع پولیس بہاولنگر

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں