16

نوابشاہ(رپورٹ۔انور عادل خانزادہ)ڈپٹی کمشنر عبدالصمد نظامانی اور ناری ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن کی صدر عذرا میمن نے مسلم ہینڈز اور اسٹارز نیٹورک

نوابشاہ(رپورٹ۔انور عادل خانزادہ)ڈپٹی کمشنر عبدالصمد نظامانی اور ناری ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن کی صدر عذرا میمن نے مسلم ہینڈز اور اسٹارز نیٹورک کے تعاون سے سندھ انٹیگریٹڈ ہیلتھ ایمرجنسی ہیلتھ سروسز کے لئے حفاظتی سامان کے 50 پیکٹ تقسیم کئے۔ ڈپٹی کمشنر شہید بینظیرآباد عبدالصمد نظامانی نے سماجی تنظیم ناری ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن کی جانب سے اسٹارٹ نیٹورک اور مسلم ہینڈز کے تعاون سے سندھ انٹیگریٹڈ ایمرجنسی ہیلتھ سروسز کی ٹیموں میں حفاظتی سامان تقسیم کیا۔ اس حوالے سے تقریب ڈی سی آفس کے دربار ہال میں منعقد ہوئی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر عبدالصمد نظامانی نے کہا کہ ہنگامی صورتحال میں عوام کو بروقت امداد اور طبی سہولیات کی فراہمی انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔ ریسکیو اور ایمرجنسی سروسز کے اہلکار عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لیے ہر وقت خدمات انجام دے رہے ہیں، جنہیں ضروری حفاظتی سامان کی فراہمی وقت کی ضرورت ہے۔انہوں نے ناری ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن کی جانب سے فراہم کردہ تعاون کو سراہتے ہوئے کہا کہ سماجی تنظیموں اور سرکاری اداروں کے باہمی اشتراک سے عوامی خدمت کے عمل کو مزید مؤثر بنایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ اس قسم کے اقدامات سے ایمرجنسی سروسز کی استعداد کار میں مزید بہتری آئے گی۔اس موقع پر سندھ انٹیگریٹڈ ہیلتھ کیئر ایمرجنسی سروسز کی ڈسٹرکٹ مینیجر اقصیٰ جمالی نے ڈپٹی کمشنر اور ناری ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے عزم ظاہر کیا کہ وہ عوام کو بہتر اور بروقت خدمات کی فراہمی کے لیے اپنی ذمہ داریاں مزید جذبے کے ساتھ انجام دیتے رہیں گے۔تقریب میں ناری ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن کی صدر عذرا میمن نے بتایا کہ ناری ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن کی جانب سے مسلم ہینڈز اور اسٹارز نیٹورک کے تعاون سے سندھ انٹیگریٹڈ ایمرجنسی ہیلتھ سروسز شہید بینظیرآباد کو 50 پیکٹ حفاظتی سامان کے دئے گئے ہیں جن میں چھتری، کولنگ پیڈ، واٹر کولر، ہاٹ اور کولڈ واٹر بوتل، کولنگ ٹاول، نیک کور، او آر ایس پیکٹ، ہینڈ ہیلڈ لوکل فین، مین کاٹن پرنا، اور زپ بیگ شامل ہیں ڈسٹرکٹ مینیجر ایس آئی ایس ایچ ایس اقصیٰ جمالی کے علاؤہ متعلقہ محکموں کے افسران، سماجی تنظیم کے نمائندوں نے شرکت کی۔
(

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں