October 8, 2026

یہ 80 کی دہائی کی بات ہے جب پنجاب کے شہر “نواب پور” میں انتہائی افسوس ناک واقعہ پیش آیا

FB_IMG_1780997151725

یہ 80 کی دہائی کی بات ہے جب پنجاب کے شہر “نواب پور” میں انتہائی افسوس ناک واقعہ پیش آیا جس میں چند بااثرافراد نے ایک غریب خاندان کی خواتین کو سرعام برہنہ کرکے انہیں گاؤں میں گھمایا اور ان پر تش۔دد کیا۔ ظلم کی اس داستان نے تمام پاکستانیوں کو ہلا کر رکھ دیا تھا ۔ایسے میں مشہور شاعر امجد اسلام امجد نے اس ظالمانہ نظام کے خلاف ایک طویل دورانئے کا ڈرامہ تحریر کیا جسے یاور حیات نے ڈائریکٹ کیا۔ ڈرامے کا نام تھا “دکھوں کی چادر” جس کی مرکزی خواتین اداکاراؤں میں ثروت عتیق بھی شامل تھیں۔ اس ڈرامے نے جہاں پاکستانیوں کے دلوں میں ظالمانہ نظام کے خلاف شعور کی شمع جلائی۔۔۔ وہیں لوگ۔۔۔ ثروت عتیق کی جاندار اداکاری کو بھی کبھی نہیں بھلا پائے۔ جی ہاں ثروت عتیق وہی گیسٹ ہاؤس والی مسز شمیم ہیں ۔۔۔ اللہ انہیں صحت والی زندگی عطا کرے