کراچی میں پیش آنے والا اندوہناک واقعہ جہاں ایک 64 سالہ شخص نے اپنی خواہش پوری نہ ہونے پر اپنی 58 سالہ شریکِ حیات اور بچوں کی ماں کو بیدردی سے راڈ مار کر قتل کر دیا، کوئی معمولی واقعہ نہیں ہے۔ یہ اس ذہنی اور روحانی پستی کا ثبوت ہے جہاں انسانیت اور حیوانیت میں کوئی فرق نہیں رہا
وہ عورت غلط تھی۔۔۔۔۔۔
یا مرد نے غلط کیا۔۔۔۔۔؟
یہ بعد کی بات ہے
سوال یہ ہے۔۔۔۔۔۔
کہ !!! نفس کا یہ منہ زور گھوڑا اتنا وحشیانہ روش کیوں اپنا رہا ہے ؟
ہم دین سے اتنے دور ہو چکے ہیں کہ ہمارے دلوں میں
آخرت کا خوف ختم ہو چکا ہے
اگر بال سفید ہونے کے بعد بھی، زندگی کے آخری پہر میں بھی انسان اپنے نفس کا غلام رہے تو وہ شیطان ہے
اور شیطانوں پہ لعنتیں بھیجی جاتی ہیں ۔۔۔۔۔۔
! اپنے نفس کو قابو کرنا سیکھیں، ورنہ یہ لعنتیں ہمارا مقدر بن کر ہمارے گھروں، رشتوں اور ہماری آخرت کو راکھ کر دیں