میرپورخاص (شاھدمیمن) پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ میں ڈیلی ویجز پر کام کرنے والے ملازمین نے تنخواہوں میں کٹوتی کے خلاف میرپورخاص پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرے کی قیادت قاسم کوری، عبدالصمد بگھیو، یار محمد اور رضوان علی آرائیں نے کی جبکہ ضلع میرپورخاص کے مختلف تعلقوں، جن میں کوٹ غلام محمد، شجاع آباد اور دیگر علاقوں کے ملازمین نے بڑی تعداد میں شرکت کی اس موقع پر ملازمین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ کئی سالوں سے پبلک ہیلتھ کے مختلف منصوبوں میں ڈیلی ویجز بنیادوں پر خدمات انجام دے رہے ہیں، تاہم حالیہ دنوں میں ان کی تنخواہوں سے بغیر کسی پیشگی اطلاع کے 50 فیصد تک کٹوتی کر دی گئی ہے مظاہرین کا کہنا تھا کہ ان کی ماہانہ تنخواہ 30 سے 35 ہزار روپے ہے، جس میں سے 15 سے 16 ہزار روپے تک کی کٹوتی کی جا رہی ہے، جس کے باعث ان کے گھروں میں فاقہ کشی جیسی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ مہنگائی کے دور میں بچوں کی اسکول فیسیں ادا کرنا، گھریلو اخراجات پورے کرنا اور راشن خریدنا بھی مشکل ہو گیا ہے ملازمین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ اگر اخراجات کم کرنا مقصود ہے تو بڑے افسران کی تنخواہوں میں کٹوتی کی جائے، غریب اور نچلے درجے کے ملازمین کی معمولی تنخواہوں میں کمی کرنا ان کے ساتھ ناانصافی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس قسم کے اقدامات مزدور طبقے کو ذہنی اذیت میں مبتلا کرکے انہیں انتہائی قدم اٹھانے پر مجبور کر سکتے ہیں احتجاجی ملازمین نے وزیر اعلیٰ سندھ، سیکریٹری پبلک ہیلتھ اور دیگر اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ معاملے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے تنخواہوں سے کی گئی کٹوتی واپس دلائی جائے اور ملازمین کو ریلیف فراہم کیا جائے۔
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]