15

ميرپورخاص (رپوٹ شاھدمیمن) بلدیاتی ادارے عوام کے لیے بلاشبہ فائدہ مند ہونے چاہئیں، مگر بنیادی سہولیات نہ ملنے کے خلاف یو سی 03 اور یو سی 10 کے رہائشی

ميرپورخاص (رپوٹ شاھدمیمن) بلدیاتی ادارے عوام کے لیے بلاشبہ فائدہ مند ہونے چاہئیں، مگر بنیادی سہولیات نہ ملنے کے خلاف یو سی 03 اور یو سی 10 کے رہائشی سراپا احتجاج بن گئے۔ خبر کے مطابق ميرپورخاص میں میونسپل کارپوریشن کی دو ٹاؤنز — ٹاؤن سيد خادم علی شاہ اور ٹاؤن مير شير محمد ٹالپر — سمیت 22 یونین کمیٹیوں کے لیے ماہانہ کروڑوں روپے کی بجٹ ہونے کے باوجود شہریوں کو بنیادی سہولیات فراہم نہیں کی جا سکیں۔
شہر کے مختلف علاقوں میں کچرے کے ڈھیر، ٹوٹے ہوئے سڑکیں، راستوں پر کھڑا نکاسی آب کا پانی اور پینے کے لیے بدبودار گندا پانی رہائشیوں کے لیے بڑا مسئلہ بن چکا ہے۔ ميرپورخاص کے ٹاؤن سيد خادم علی شاہ کے یو سی 03 اور یو سی 10 کی خراب صورتحال سامنے آنے کے بعد علاقے کے رہائشیوں میں شدید غم و غصہ اور مایوسی دیکھی گئی۔
اس موقع پر احتجاج کرنے والوں کا کہنا تھا کہ کاغذات میں علاقے کے تمام مسائل حل دکھائے جاتے ہیں، لیکن موجودہ بلدیاتی دور میں علاقے کی حالت اور بھی بگڑ گئی ہے۔ رہائشیوں کا کہنا ہے کہ یو سی 03 کے چیئرمین خلیل احمد شیخ اور یو سی 10 کے چیئرمین رزاق ہاشمَانی کو ہر ماہ تقریباً 12،12 لاکھ روپے فنڈ جاری ہوتے ہیں، مگر ترقیاتی کاموں پر 3 لاکھ روپے بھی خرچ نہیں کیے جاتے۔ ان کا دعویٰ ہے کہ گزشتہ تین سالہ بلدیاتی مدت کے دوران دونوں یو سی کے چیئرمین تقریباً 8 کروڑ 64 لاکھ روپے کے فنڈ وصول کر چکے ہیں، مگر علاقے میں ایک روپیہ بھی خرچ نہیں کیا گیا۔
رہائشیوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ فنڈز کی شفاف جانچ کروائی جائے اور علاقے میں فوری طور پر صفائی، سڑکوں کی مرمت اور صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں