October 26, 2026

*اوکاڑہ ،،، بیورو چیف جاوید راہی* اوکاڑہ( ) ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) فرخ عتیق خان کی زیر ہدائیت چیف ایگزیکٹیو آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر سیف اللہ وڑائچ کا ڈسٹرکٹ ہیڈ کوآرٹر ہسپتال ساؤتھ سٹی اور تحصیل ہیڈ کو آرٹر ہسپتال رینالہ خورد کا دورہ۔انہوں نے ہسپتال میں آنے والے مریضوں اور ان کے لواحقین سے

IMG-20240928-WA0168(1)

*اوکاڑہ ،،، بیورو چیف جاوید راہی*

اوکاڑہ( ) ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) فرخ عتیق خان کی زیر ہدائیت چیف ایگزیکٹیو آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر سیف اللہ وڑائچ کا ڈسٹرکٹ ہیڈ کوآرٹر ہسپتال ساؤتھ سٹی اور تحصیل ہیڈ کو آرٹر ہسپتال رینالہ خورد کا دورہ۔انہوں نے ہسپتال میں آنے والے مریضوں اور ان کے لواحقین سے ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے مفت ادویات کی فراہمی سمیت دیگر سہولیات سے متعلق دریافت کیا۔ڈاکٹر سیف اللہ وڑائچ نے ہسپتالوں کی ایمرجنسی،میڈیسن سٹورز،چلڈرن وارڈ ز،سرجیکل وارڈز،لیبارٹریز،ایکسرے رومز سمیت مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔ چیف ایگزیکٹیو آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر سیف اللہ وڑائچ نے کہا کہ پنجاب حکومت لوگوں کو صحت کی معیاری سہولیات فراہم کرنے کے لئے کوشاں ہے ڈاکٹرز و پیرا میڈیکل سٹاف ہسپتالوں میں آنے والے مریضوں اور ان کے لواحقین سے خوش اسلوبی سے پیش آئیں اور اپنی فرا ئض کو عبادے سمجھ کر ادا کریں۔