October 26, 2026

بورےوالا. ریٹ لسٹ نمایاں مقام پر آویزاں کی جائے اور مقررہ قیمتوں پر اشیاء کو فروخت کیا جائے*

20240928_183718

*بورےوالا. ریٹ لسٹ نمایاں مقام پر آویزاں کی جائے اور مقررہ قیمتوں پر اشیاء کو فروخت کیا جائے*
*قانون شکنی کرنے والوں کو کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا ان خیالات اظہار اسسٹنٹ کمشنر ملک فاروق احمد نے مچھلی بار میں کریانہ شاپس اور سٹورز کی چیکنگ کے موقع پر کیا*

*انہوں نے اشیاء کی قیمتیں، وزن اور معیار کو چیک کرتے ہوئے خلاف ورزی کرنے والوں کو جرمانے بھی کیے*

*اسسٹنٹ کمشنر ملک فاروق احمد نے دوکانوں پر موجود خریداری کے لیے آئے کسٹمرز سے بھی اشیاء کی مقررہ قیمتوں پر فراہمی کے بارے سوالات کیے.*

*ان کا کہنا تھا کہ منافع خوری کے ذریعے شہریوں کا استحصال کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں*

*انہوں نے اس دوران چکن شاپس کی بھی چیکنگ کی*