October 25, 2026

*اوکاڑہ ،،، بیورو چیف جاوید راہی* اوکاڑہ( ) ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) فرخ عتیق خان کی زیر ہدائیت ضلع کی تینوں تحصیلوں میں مارکیٹ کمیٹی کے افسران و عملہ کا علیٰ الصبح سبزی و فروٹ منڈیوں کا دورہ۔ مارکیٹ کمیٹی کے افسران نے سبزی و فروٹ منڈیوں میں سبزیوں و پھلوں پر بولی کے عمل کی

IMG-20240930-WA0205

*اوکاڑہ ،،، بیورو چیف جاوید راہی*

اوکاڑہ( ) ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) فرخ عتیق خان کی زیر ہدائیت ضلع کی تینوں تحصیلوں میں مارکیٹ کمیٹی کے افسران و عملہ کا علیٰ الصبح سبزی و فروٹ منڈیوں کا دورہ۔ مارکیٹ کمیٹی کے افسران نے سبزی و فروٹ منڈیوں میں سبزیوں و پھلوں پر بولی کے عمل کی نگرانی کرتے ہوئے نرخ مقرر کئے ترجمان ضلعی انتظامیہ نے کہا کہ ضلع کی تینوں تحصیلوں میں عوام کو ریلیف دینے کے لئے پرائس مجسٹریٹس سمیت دیگر افسران کارروائیوں میں مصروف عمل ہیں صارفین اشیائے ضروریہ کی خریداری مارکیٹ کمیٹی کی جانب سے مقرر کردہ نرخوں کے مطابق ہی کریں صارفین سے اشیائے ضروریہ کی خریداری پر زائد رقم وصول کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی