سکھر(بیورورپورٹ۔ سید نصیر حسین زیدی ان لاین نیوز)سکھر یونین آف جرنلسٹس کے صدر جاوید جتوئی کو محکمہ صحت کیجانب سے عوامی مفاد عامہ کے موضوع پر حقائق پر مبنی رپورٹ نشر کرنے کی پاداش میں دھمکی آمیز لیگل نوٹس ارسال،
سکھر یونین آف جرنلسٹس اور مجلس عاملہ کیجانب سے سخت مذمت، آزادی صحافت پر قدغن قرار۔ زباں بندی کسی صورت قبول نہیں، گرفتاریوں سے ڈرنے والے نہیں ہیں، کلمہ حق بلند کرتے رہیں گے۔ جاوید جتوئی صدر ایس یو جے۔ سکھر یونین آف جرنلسٹس کے صدر جاوید جتوئی، جنرل سیکیریٹری کامران شیخ، خازن شہزاد تابانی، سکھر پریس کلب کے صدر خالد بھانبن، جنرل سیکریٹری احقر رضوی، اور خازن، کاشف پھلپوٹو سمیت مجلس عاملہ کی جانب سے محکمہ صحت حکومتِ سندھ کے اس آمرانہ اقدام کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کی گئی ہے جس کے تحت ایس یو جے صدر جاوید جتوئی کو ایچ آئی وی (HIV) ایڈز جیسے حساس اور عوامی مفاد کے موضوع پر حقائق پر مبنی رپورٹ نشر کرنے کی پاداش میں دھمکی آمیز لیگل نوٹس ارسال کیا گیا ہے۔ ایس یو جے کی قیادت اور مجلس عاملہ نے متفقہ طور پر اس اقدام کو اظہارِ رائے کی آزادی پر قدغن اور آزادیِ صحافت پر سیدھا وار قرار دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ “آئینہ دکھایا تو برا مان گئے” کے مصداق محکمہ صحت اپنی ناکامیاں چھپانے کے لیے خبر کو سوشل میڈیا سے ہٹانے اور غیر مشروط معافی مانگنے جیسے اوچھے ہتھکنڈوں اور قانونی کارروائی کی دھمکیوں پر اتر آیا ہے، جسے صحافی برادری کسی صورت تسلیم نہیں کرے گی۔ایس یو جے کے رہنماؤں نے اپنے مشترکہ مذمتی بیان میں کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی ہمیشہ سے جمہوریت پر یقین رکھنے والی جماعت رہی ہے اور خود سکھر یونین آف جرنلسٹس نے ہمیشہ جمہوری رویوں، جمہوری روایات اور قانون کی بالادستی کے لیے صفِ اول میں رہ کر جدوجہد کی ہے۔ ایس یو جے کے رہنماؤں نے ہمیشہ آمرانہ رویوں کے خلاف تاریخی تحریکیں چلائی ہیں، ہر دور کے آمر کے سامنے کلمۂ حق بلند کیا ہے اور اس پاداش میں جیلوں کی سختیاں تک برداشت کی ہیں، مگر افسوس کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے کہ آج کے اس جمہوری دور میں جمہوریت روایات کی امین پیپلزپارٹی کی جانب سے ایسے ہتھکنڈے استعمال کیے جا رہے ہیں جن کا مقصد صحافیوں کی زباں بندی کرنا ہے۔ ایس یو جے صدر جاوید جتوئی، جنرل سیکریٹری کامران شیخ اور خازن شہزاد تابانی نے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوامی مفاد میں سچ لکھنا اور بولنا ہمارا آئینی حق ہے اور ہم اس حق کا دفاع ہر فورم پر کریں گے۔ سکھر یونین آف جرنلسٹس کی مجلس عاملہ پاکستان پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت، وزیر اعلیٰ سندھ اور صوبائی وزیر صحت سے پرزور مطالبہ کرتی ہے کہ وہ اس غیر جمہوری رویے کا فوری نوٹس لیں اور آزادیِ صحافت کے منافی اس لیگل نوٹس کو فی الفور واپس کروایا جائے، بصورتِ دیگر صحافی برادری اپنے حقوق کے تحفظ کے لیے احتجاج کا راست اختیار کرنے پر مجبور ہوگی۔
*ٹائٹل: بیدار ھونے تک* *عنوان: سچ و حق پر قدغن قرآن کی مخالفت ھے* *کالمکار: جاوید صدیقی*
ہارون آباد میں عالمی یومِ انسدادِ منشیات کے موقع پر هاتف ویلفیئر سوسائٹی نے شہر بھر میں آگاہی مہم چلا کر نوجوان نسل کو منشیات کے نقصانات سے آگاہ کرنے کا پیغام دیا۔
بالکل ملک بھر کی طرح ہارون آباد میں بھی 10 محرم الحرام یومِ عاشور کا مرکزی ماتمی جلوس مرکزی امام
ایس پی انوسٹی گیشن بہاولنگر فیاض احمد سنپال کے تبادلے پر ڈسٹرکٹ پولیس آفس میں ایک پروقار الوداعی تقریب
بہاولنگر: تھانہ فقیر والی کی حدود میں ماں اور بیٹے پر تشدد کا معاملہ