17

رانا خالد قمر — صحافت کا معتبر نام، روزنامہ سحر کی نئی اُمید خصوصی تحریر: راجہ نورالہی عاطف

رانا خالد قمر — صحافت کا معتبر نام، روزنامہ سحر کی نئی اُمید

خصوصی تحریر: راجہ نورالہی عاطف

قومی صحافت کے افق پر کچھ نام اپنی محنت، دیانت داری، پیشہ ورانہ مہارت اور اعلیٰ کردار کی بدولت نمایاں مقام حاصل کر لیتے ہیں۔ ایسے ہی باصلاحیت اور باوقار صحافیوں میں نامور سینیئر صحافی رانا خالد قمر کا نام بڑی عزت و احترام سے لیا جاتا ہے۔ حال ہی میں انہیں سحر میڈیا گروپ لاہور کا ایڈیٹر مقرر کیا گیا ہے، جو ان کی طویل، شاندار اور قابلِ فخر صحافتی خدمات کا عملی اعتراف ہے۔
روزنامہ سحر گزشتہ دو دہائیوں سے قومی صحافت کے میدان میں اپنی منفرد شناخت برقرار رکھے ہوئے ہے۔ ملک کے معروف صحافی ملک یامین اعوان اس کے چیف ایڈیٹر ہیں، جن کی قیادت میں یہ ادارہ صحافت کے اعلیٰ معیار کو فروغ دے رہا ہے۔ رانا خالد قمر جیسے تجربہ کار اور وژن رکھنے والے صحافی کی بطور ایڈیٹر تقرری یقیناً روزنامہ سحر کی ترقی اور کامیابیوں میں ایک نئے باب کا اضافہ ثابت ہوگی۔
رانا خالد قمر ان شخصیات میں شامل ہیں جنہیں قدرت نے بے پناہ صلاحیتوں، فہم و فراست اور قائدانہ اوصاف سے نوازا ہے۔ وہ نہایت شائستہ، بردبار، خوش اخلاق، معاملہ فہم اور ہر دلعزیز شخصیت کے مالک ہیں۔ ان کی پیشہ ورانہ زندگی مسلسل جدوجہد، دیانت داری اور اصول پسندی کی روشن مثال ہے۔ طویل عرصے سے صحافت سے وابستہ رہتے ہوئے انہوں نے قومی اور علاقائی سطح پر متعدد معتبر میڈیا اداروں میں اپنی خدمات انجام دیں اور اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔
رانا خالد قمر کا تعلق تاریخی اور علمی شہر بہاولپور سے ہے۔ سرائیکی وسیب کے اس قابلِ فخر سپوت نے ہمیشہ اپنے قلم کو عوامی مسائل، قومی مفادات اور صحافتی اقدار کے فروغ کے لیے استعمال کیا۔ ان کی تحریروں میں سنجیدگی، متانت اور حقیقت پسندی نمایاں نظر آتی ہے، جبکہ ان کی شخصیت نوجوان صحافیوں کے لیے ایک عملی نمونہ ہے۔
روزنامہ سحر اس وقت لاہور، کراچی اور اسلام آباد سے کامیابی کے ساتھ شائع ہو رہا ہے۔ امید کی جا رہی ہے کہ رانا خالد قمر کی خصوصی دلچسپی اور متحرک قیادت کے باعث جلد ہی بہاولپور سے بھی روزنامہ سحر کی اشاعت کا آغاز ہوگا، جس سے نہ صرف جنوبی پنجاب بلکہ پورے سرائیکی خطے کو ایک مضبوط اور مؤثر صحافتی پلیٹ فارم میسر آئے گا۔
یہ امر کسی تعارف کا محتاج نہیں کہ کامیاب ادارے ہمیشہ باصلاحیت قیادت کے مرہونِ منت ہوتے ہیں۔ رانا خالد قمر کی علمی بصیرت، صحافتی تجربہ اور انتظامی صلاحیتیں روزنامہ سحر کو مزید بلندیوں تک لے جانے میں اہم کردار ادا کریں گی۔ ان کی تقرری نہ صرف ادارے بلکہ پوری صحافتی برادری کے لیے خوش آئند خبر ہے۔
دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ رانا خالد قمر کو مزید کامیابیاں، عزتیں اور استقامت عطا فرمائے اور انہیں قومی صحافت کی خدمت کے اس سفر میں مزید کامرانیوں سے نوازے۔ بلاشبہ وہ وطنِ عزیز کے اُن قابلِ فخر صحافیوں میں شامل ہیں جن کی خدمات ہمیشہ قدر و منزلت کی نگاہ سے دیکھی جائیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں