واپڈا سب ڈویژن شورکوٹ سٹی 30ہزار کنکشن پر مشتمل ہے جس میں صرف ایک لائن مین محمد زمان موجود ہے بجلی کی خرابی کی صورت میں اکثر اوقات اکیلا کام نہیں کر سکتا لائن مین کی شدید کمی ہے اس باہمت لائن مین محمد زمان کی ہمت کی اندازا اس امر سے لگایا جا سکتا ہے کہ گزشتہ روز نواحی علاقہ ککی نو میں بجلی کافی دیر سے بند تھی جس پر محکمہ واپڈا کے افسران نے ککی نو بھیجا بجلی ٹھیک کرنے کے لیے اسی دوران شورکوٹ کا حساس ترین علاقہ تحصیل چوک میں 8 بجے رات بجلی خراب ہو گئی جس کی اطلاع محکمہ واپڈا کے لائن سپریڈنٹ کو دی گئی جس پر لائن مین محمد زمان ککی نو سے بجلی ٹھیک کرنے کے بعد تحصیل چوک پہنچے انہوں نے 4 گھنٹے کام کرنے کے بعد تقریباً رات 3 بجے بجلی کی سپلائی بحال کروا دی اس باہمت لائن مین محمد زمان نے عوام کا احساس کیا کیوں کہ شدید گرمی تھی شہریوں نے لائن مین محمد زمان کی کارکردگی کو سراہا اور چیف ایگزیکٹو فیسکو ،ایس ای جھنگ ،ایکسیئن سلطان باہو ڈویژن شورکوٹ سے مطالبہ کیا ہے کہ واپڈا سب ڈویژن شورکوٹ سٹی میں لائن مینوں کی کمی پوری کی جائے تاکہ ایمرجنسی کی صورت میں مشکلات نہ ہوں
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]