17

راہداری (راجہ نورالہی عاطف سے)پاکستان کے مایہ ناز، شوٹنگ والی بال کے کھیلاڑی ملک شاہد خان راہداری

راہداری (راجہ نورالہی عاطف سے)پاکستان کے مایہ ناز، شوٹنگ والی بال کے کھیلاڑی ملک شاہد خان راہداری رشتہ ازدواج سے منسلک ہو گئے ۔ ان کی شادی خانہ آبادی کی پروقار تقریب ان کے آبائی گاؤں راہداری میں منعقد کی گئی ۔ جس میں ملک بھر سے شوٹنگ والی بال کے نامور کھیلاڑیوں سمیت ان کی راہداری برادری نے بھرپور شرکت کی ۔ شاندار تقریب میں چیف آرگنائزر لٹریری اینڈ سپورٹس ایکٹیوٹیز ڈسٹرکٹ خوشاب ملک عبدالغفور آصف بوڑانہ ، سوشل ورکرز ملک محمد رمضان وڈھل اور ملک قیصر اقبال راہداری سمیت مختلف شعبہ ہاءے زندگی سے تعلق رکھنے والی نمائندہ شخصیات نے خصوصی طورپر شرکت کی۔ شرکائے تقریب نے فخر پاکستان، ملک شاہد خان راہداری کو زندگی کا نیا سفر شروع کرنے پر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارک باد دیتے ہوئے ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ۔ ملک شاہد خان راہداری نے جملہ شرکائے تقریب کا عزت افزائی پر تہ دل سے شکریہ ادا کیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں