میرپورخاص (شاھدمیمن) جھڈو کی عابد کالونی کی رہائشی خاتون نے اپنے شوہر اور دیور کے ہمراہ شوہر کے رشتہ داروں کے خلاف میرپورخاص پریس کلب کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے انصاف کی اپیل کی تفصیلات کے مطابق خاتون مسمات صغیراں نے اپنے شوہر شوکت آرائیں اور دیور شہباز آرائیں کے ہمراہ احتجاج کے دوران الزام عائد کیا کہ ان کے شوہر کے چچا قادر آرائیں کے ساتھ پلاٹ کے تنازع پر کافی عرصے سے اختلافات چل رہے ہیں۔ ایک ہفتہ قبل قادر آرائیں، ان کے بیٹوں بابر، ماجد، ساجد اور دیگر افراد نے راستے میں جاتے ہوئے ان کے شوہر شوکت آرائیں اور دیور شہباز آرائیں پر حملہ کر دیا اور انہیں تشدد کا نشانہ بنایا انہوں نے بتایا کہ جب وہ اپنے شوہر کو چھڑانے کے لیے موقع پر پہنچیں تو مذکورہ افراد نے ان پر بھی تشدد کیا، ان کی بے حرمتی کی کوشش کی اور ان کے کپڑے پھاڑ دیے مسمات صغیراں کے مطابق وہ انصاف کے حصول کے لیے جھڈو تھانے پہنچے جہاں مقامی پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملزمان کو گرفتار تو کیا، تاہم بعد ازاں مبینہ طور پر رشوت لے کر انہیں رہا کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ ایک ہفتے سے وہ مسلسل جھڈو تھانے کے چکر لگا رہے ہیں لیکن پولیس ان کا مقدمہ درج نہیں کر رہی ان کا کہنا تھا کہ اس صورتحال کے بعد انہوں نے ایس ایس پی میرپورخاص اور وومن پولیس اسٹیشن میں بھی درخواستیں جمع کرا دی ہیں انہوں نے مزید الزام لگایا کہ ان کے شوہر کے چچا بااثر شخص ہیں اور اب بھی انہیں گھر سے نکلنے پر سنگین نتائج بھگتنے کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں مظاہرین نے آئی جی سندھ، ایس ایس پی میرپورخاص اور دیگر متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا کہ انہیں تحفظ فراہم کیا جائے اور نامزد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]