نوابشاہ(رپورٹ۔انور عادل خانزادہ)ضلعی اکاؤنٹس آفیسر شہید بینظیرآباد حبیب الرحمن آرائیں کی جانب سے مالی سال 2025-26 کی فنانشل کلوزنگ سے متعلق سرکاری محکموں کو خط جاری ضلعی اکاؤنٹس آفیسر شہید بینظیرآباد حبیب الرحمن آرائیں نے اکاؤنٹنٹ جنرل سندھ کراچی کے جاری کردہ مراسلے کی روشنی میں ضلع شہید بینظیرآباد کے تمام سرکاری محکموں کے ڈرائنگ اینڈ ڈسبرسنگ آفیسرز (DDOs) کو مالی سال 2025-26 کے اختتامی مراحل کے حوالے سے خط جاری کردیا ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیسر نے بتایا کہ جاری کردہ شیڈول کے مطابق مالی سال 2025-26 کے تمام کلیمز (بلز) جمع کرانے کی آخری تاریخ 10 جون 2026 مقرر کی گئی ہے، جبکہ اسائنمنٹ اکاؤنٹ کی توثیق (Endorsement) کی آخری تاریخ 23 جون 2026 ہوگی۔مراسلے کے مطابق 4 جون 2026 تک کے غیر منظور شدہ بلز دوبارہ جمع کرانے کی آخری تاریخ 10 جون 2026 جبکہ 5 جون سے 10 جون 2026 کے درمیان کے غیر منظور شدہ بلز کی دوبارہ پیشی کی آخری تاریخ 15 جون 2026 مقرر کی گئی ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اکاؤنٹنٹ جنرل سندھ کی ہدایات کے مطابق یوٹیلٹی بلز، ذاتی نوعیت کے کلیمز، ٹی اے/ڈی اے، جی پی فنڈ، تنخواہوں، پنشن، طبی اخراجات اور مالی امداد کے کلیمز ان پابندیوں سے مستثنیٰ ہوں گے۔ضلعی اکاؤنٹس آفیسر شہید بینظیرآباد نے تمام محکموں کے افسران کو مشورہ دیا ہےکہ مالی سال کے اختتامی مراحل کے دوران مقررہ تاریخوں کی سختی سے پابندی کو یقینی بنایا جائے تاکہ بلوں اور ادائیگیوں کی بروقت کارروائی ممکن بنائی جا سکے اور مالی سال کی کامیاب تکمیل میں کسی قسم کی دشواری پیش نہ آئے۔
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]