19

نوابشاہ(رپورٹ۔انور عادل خانزادہ) سیکریٹری پاپولیشن ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ سندھ حافظ اللہ عباسی کے وژن

نوابشاہ(رپورٹ۔انور عادل خانزادہ) سیکریٹری پاپولیشن ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ سندھ حافظ اللہ عباسی کے وژن اور خصوصی ہدایات پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر بی ایچ کیو کراچی علی رضا مھیسر نے نوابشاہ کے مختلف آر ایچ ایس بی سینٹرز کا تفصیلی معائنہ کیا۔ آس موقعے پر ان کے ھمراھ آر ایچ ایس اے نوابشاہ انچارج ڈاکٹر تسنیم بھی موجود تھیں دورانِ معائنہ مختلف لیڈی ڈاکٹروں اور اسٹاف سے ملاقات کی گئی، جس میں کنٹراسپٹیو سروسز، پاپولیشن ویلفیئر کی کارکردگی، عوامی آگاہی، کمیونیکیشن گیپ اور دیگر درپیش مسائل کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر مراکز میں فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ بھی لیا گیا اور سروسز کو مزید بہتر بنانے کے لیے ضروری ہدایات جاری کی گئیں۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر علی رضا مھیسر نے اس بات پر زور دیا کہ عوام کو معیاری اور بروقت سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے تاکہ پاپولیشن ویلفیئر پروگرام کے مقاصد مؤثر انداز میں حاصل کیے جا سکیں۔محکمہ پاپولیشن ویلفیئر سندھ عوامی فلاح و بہبود اور خاندانی منصوبہ بندی کی بہتر سہولیات کی فراہمی کے لیے اپنی کاوشیں جاری رکھے ہوئے ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں