ایم این اے این اے 213 صباء یوسف تالپور کا چیئرمین نیشنل ہائی وے اتھارٹی کیپٹن ریٹائرڈ اسداللہ خان سے ٹیلیفونک رابطہ ۔
میرپورخاص-عمرکوٹ-کھوکھراپار روڈ کی ٹوٹ پھوٹ پر بات چیت۔
ایم این اے صباء یوسف تالپور نے N-120 روڈ کے نامکمل سیکشنز، راجہ راستی تا عمرکوٹ اور جھلو جو چھورو کا معاملہ اٹھایا۔
چیئرمین این ایچ اے نے ایم این اے صباء یوسف تالپور کو یقین دہانی کرائی کہ روڈ کا کام ترجیحی بنیادوں پر شروع ہوگا۔
چیئرمین این ایچ اے کا کہنا ہے کہ فنڈز اور ٹھیکیداروں کے مسائل حل کرکے کام جلد شروع کرایا جائے گا۔
ایم این اے صباء یوسف تالپور کی کوششوں سے عمرکوٹ کی عوام کو بہت جلد بہتر سفری سہولت میسر آئے گی۔
چیئرمین این ایچ اے نے کہا عمرکوٹ کی عوام کی مشکلات کا احساس ہے، N-120 کی تکمیل اولین ترجیح ہے
رپورٹ ڈاکٹر ایم لال واگھانی بیوروچیف عمرکوٹ