جھنگ (محمد ناصر ) ملٹی نیشنل کمپنیوں کے نام سے منسوب جعلی مشروبات و بوتلوں کی سر عام فروخت کا سلسلہ جاری شہری موذی امراض میں مبتلا ہونے لگے سکرین ملے جعلی سوڈاواٹر، املی آلو بخار ے کے شربت کی ریڑھیاں اور سٹال جگہ جگہ قائم تفصیلات کے مطابق جھنگ شہر و مضافاتی علاقوں میں جعلی سوڈا واٹر املی آلو
جھنگ (محمد ناصر ) ملٹی نیشنل کمپنیوں کے نام سے منسوب جعلی مشروبات و بوتلوں کی سر عام فروخت کا سلسلہ جاری شہری موذی امراض میں مبتلا ہونے لگے سکرین ملے جعلی سوڈاواٹر، املی آلو بخار ے کے شربت کی ریڑھیاں اور سٹال جگہ جگہ قائم تفصیلات کے مطابق جھنگ شہر و مضافاتی علاقوں میں جعلی سوڈا واٹر املی آلو بخارے کے شربت سمیت ملٹی نیشنل کمپنیوں کے ناموں سے ملتے جلتے مشروبات فروخت کرنے والے بااثر افراد کارروبار جاری رکھے ہوئے ہیں فیکٹری مالکان معروف برانڈ کی بوتلوں میں مضر صحت ناقص و غیر معیاری کیمیکل سے تیار کردہ بوتلیں سر عام شہر کی بڑی بڑی دکانوں سمیت لاری اڈے کے ارد گرد دوکانداوں کو سپلائی کررہے ہیں اسکے علاوہ مضافاتی علاقوں سے آنے والے دکاندار سبزی منڈی میں موجود جعلی بوتلیں خرید کر مضافاتی علاقوں میں موجود شہریوں کو فروخت کرکے موذی امرا ض میں مبتلا کر رہے ہیں شہریوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پنجاب حکومت نے جھنگ سمیت پنجاب بھر میں ڈسٹرکٹ فوڈ اتھارٹی کے نام سے ادارہ قائم کر رکھا ہے جو فرضی کارروائیاں اور فوٹو سیشن کرا کر افسروں کو مطمئن کردیتا ہے جبکہ حقائق اس کے برعکس ہیں شہریوں نے ڈی جی فوڈ اتھارٹی سے مطالبہ کیا ہے کہ جھنگ شہر سمیت باقی تمام تحصیلوں میں ناقص و غیر معیاری مشروبات بوتلیں و دیگر اشیاء خورونوش فروخت کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے تاکہ شہری حفظان صحت کے اصولوں کے عین مطابق مشروبات وغیرہ خرید کر بیماریوں سے محفوظ رہ سکیں