ہارون آباد بہاولنگر (نمائندگان) مختلف واقعات وحادثات میں ایک بزرگ خاتون پانی پیتے ہوئے پاؤں پسل جانے سے نہر فور آر میں گر گئی بس الٹنے سے متعدد افراد زخمی اور نامعلوم وجوہات کی بنا پر جھگڑے میں ایک شخص زخمی ہو گیا ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی تفصیلات کے
ہارون آباد بہاولنگر (نمائندگان) مختلف واقعات وحادثات میں ایک بزرگ خاتون پانی پیتے ہوئے پاؤں پسل جانے سے نہر فور آر میں گر گئی بس الٹنے سے متعدد افراد زخمی اور نامعلوم وجوہات کی بنا پر جھگڑے میں ایک شخص زخمی ہو گیا ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی تفصیلات کے مطابق ریسکیو 1122 فورٹ عباس 14 چوک رن وے کے قریب مزدہ بس تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی جس میں متعدد افراد زخمی ہوئے ریسکیو ٹیم نے فوری موقع پر پہنچ کر ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد ٹی ایچ کیو ہسپتال شفٹ کر دیا
اور ایک واقع میں ریسکیو 1122 فورٹ عباس 277 ایچ آر میں سسر اور داماد کے درمیان نامعلوم وجوہات کی بنا پر جھگڑا ہوا جس کے نتیجے میں سر پر کلہاڑی لگنے سے سسر زخمی ہو گیا فوکل پرسن ارشد بھٹی کی ریسکیو ٹیم نے فوری موقع پر پہنچ کر ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد ٹی ایچ کیو ہسپتال فورٹ عباس شفٹ کر دیا۔