بی ایل ایس انٹرنیشنل نے Intiana کو پاکستان میں اسپین ویزہ ایپلیکیشن کے لئے آوٹ سورس کر رکھا ہے۔
یہ Intiana ماضی کی TCS Visa Tronix تھی جسے نیا نام دیگر بی ایل ایس جوڑا گیا۔
برسلونا(انٹرنیشنل ڈیسک)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق بی ایل ایس انٹرنیشل نے Intiana کو پاکستان میں اسپین ویزہ ایپلیکیشن کے لیے آوٹ سورس کر رکھا ہے یہ Intiana ماضی کی TCS VISA TRONIX تھی جسے نیا نام دیکر بی ایل ایس سے جوڑا گیا۔ دو ممالک کے ویزہ پراسس میں کرپشن ہے ایک اٹلی دوسرا اسپین ۔ ان دونوں ممالک کے ویزہ پراسس کو Intiana کو آوٹ سورس کیا گیا ہے۔ باقی کسی ملک کی سلاٹس ہیک نہیں ہوتیں بس Intiana کی ہو رہی ہیں۔ اور یہ سب Intiana کے سی ای او عبدالقادر عزیز کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے کہ صرف ان دو ممالک کے ویزہ پراسس میں گڑبڑ ہے جو Intiana کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔ تین چہرے یہ ہیں اور تین وہ زونل ہیڈ اور تین وہ مینیجر ہیں جو اسلام آباد ، لاہور اور کراچی افسز میں تعینات ہیں ۔ انہیں آشیرباد حاصل ہے۔ دیکھنا یہ ہے کہ وزارت داخلہ اور محسن نقوی یہ مافیا ختم کر سکتے ہیں کہ نہیں ۔ دوسرا حل یہ ہے کہ اسپین گورنمنٹ نیو دہلی میں میں بی ایس ایل آفس کی منیجمنٹ اگروال فیملی سے کہے کہ Intiana کے ساتھ یہ معاہدہ ختم کیا جائے کیونکہ بدنام بی ایل ایس ہو رہی ہے۔ نا ٹی سی ایس کا نام رہا ہے اور نا ہی ان کے مالکان کا۔ بیماری کی جڑ اکھاڑنی ہو گی۔
یہ Intiana اور اس کی Management اس بیماری کی جڑ ہیں۔