8

269 ای بی کو شکست دے کر ارتھر 303 ای بی فِلڈ لائٹ ٹورنامنٹ جیتا۔

269 ای بی کو شکست دے کر ارتھر 303 ای بی فِلڈ لائٹ ٹورنامنٹ جیتا۔

مقامی ٹیلنٹ کی حوصلہ افزائی کے لئے ایسے مقابلے بہت ضروری ہے۔راو رضوان

بوریوالا(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق ال راجپوت فٹبال کلب 331 ای بی نے 269 ای بی فِلڈ لائٹ فٹبال ٹورنامنٹ میں اتھر فٹبال کلب 303 ای بی نے شاندار کھیل کے بعد 269 ایک بی کو شکست دے کر ایونٹ جیت لیا۔ کپتان راؤ یاسر کی قیادت میں ٹیم نے منظم دفاع اور تیز حملوں کا مظاہرہ کیا، جس کی بدولت فتح حاصل ہوئی۔افتتاحی تقریبات اور انعامات کی تقسیم کے موقع پر ٹیم کے سرپرست اور اسپانسر راؤ رضوان (دبئی) نے کھلاڑیوں کی محنت کو سراہا اور کہا کہ مقامی ٹیلنٹ کی حوصلہ افزائی کے لیے ایسے مقابلے ضروری ہیں۔ اس موقع پر راؤ سجاول سعید، راؤ حسیب ساجد، ماسٹر راؤ شاہد اور دیگر ذمہ داران نے بھی ٹیم کو مبارکباد پیش کی۔دونوں ٹیموں نے ابتدائی ہاف میں معتدل کارکردگی دکھائی لیکن دوسرے ہاف میں 303 ای بی کی ٹیم نے بہتر کوآرڈینیشن کے ساتھ دباؤ بڑھایا اور فیصلہ کن گول اسکور کر کے برتری حاصل کی۔ دفاعی لائن اور گول کیپر کی شاندار خدمات نے مخالفہ طاقتور حملوں کو ناکام بنایا۔ میچ کے بعد کپتان راؤ یاسر نے اپنی ٹیم کی باہمی ہم آہنگی اور کوچنگ اسٹاف کی ہدایات کو کامیابی کی کنجی قرار دیا۔ انہوں نے مقامی فٹبال کو مزید ترقی دینے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔ٹورنامنٹ میں شاندار کھیل دکھانے پر بہترین کھلاڑی کا انعام بھی دیا گیا، جبکہ دونوں ٹیموں کے حصے میں شاندار کھیل کے اعتراف میں اعزازی شیلڈز اور ٹرافیاں تقسیم کی گئیں۔ براہ راست شرکت کرنے والوں اور شائقین نے بھی کھلاڑیوں کی کامیابیوں پر خوشیاں منائیں اور آئندہ ایسے ایونٹس کے انعقاد کی امید ظاہر کی۔مکمل ٹورنامنٹ کو کوریج کرنے کی زمہ داری ڈاکٹر تنویر چوہان نے اٹھائی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں