ڈسٹرکٹ سینٹرل تھانہ نیو کراچی پرائیویٹ افراد کے حوالے کردیا گیا،تھانے میں نشئیوں پر تشدد کی ویڈیوز وائرل ویڈیو میں یونس امین نامی شخص کو واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ تھانے میں نشئیوں پر بہیمانہ تشدد کر رہا ہے
ڈسٹرکٹ سینٹرل
تھانہ نیو کراچی پرائیویٹ افراد کے حوالے کردیا گیا،تھانے میں نشئیوں پر تشدد کی ویڈیوز وائرل
ویڈیو میں یونس امین نامی شخص کو واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ تھانے میں نشئیوں پر بہیمانہ تشدد کر رہا ہے
ایس ایچ او نیوز کراچی اور پورے تھانے کے عملے کے موجودگی میں تشدد کی ویڈیوز کراچی پولیس پر سوالیہ نشان ہے
آخر یونس امین نامی شخص کو کس نے اختیار دیا ہے کہ وہ تھانے میں اپنی عدالت لگائے اور نشے کے عادی افراد کو تشدد کا نشانہ بنائے ۔
ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل کو معاملے کا نوٹس لینا چاہیے اور تھانے میں تشدد کرنے والے پرائیویٹ یونس امین نامی شخص کے خلاف کارروائی کرنی چاہیے
عام نشئیوں کے بجائے منشیات فروشوں کے خلاف مقامی پولیس کارروائی کرے اور کسی بھی پرائیویٹ شخص کو قانون کو ہاتھ میں لینے کی اجازت نہ دے
ذرائع سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ یونس امین نامی شخص کے منشیات فروشوں کے ساتھ گٹھ جوڑ ہے اور منشیات فروش مقامی پولیس کی توجہ ہٹانے کے لیے یونس امین جیسے کرداروں کو سپورٹ کرتے ہیں اور نشے کے عادی افراد کو پکڑوا کر خود کو بچا لیتے ہیں