ڈی پی او وہاڑی منصور امان کی طرف سے میلسی اور دوکوٹہ میں کھلی کچہری کا انعقاد۔ ڈی پی او نے عوامی مسائل اور شکایات سنیں اور موقع پر ہی فوری حل کے احکامات جاری کیے۔
ڈی پی او وہاڑی منصور امان کی طرف سے میلسی اور دوکوٹہ میں کھلی کچہری کا انعقاد۔
ڈی پی او نے عوامی مسائل اور شکایات سنیں اور موقع پر ہی فوری حل کے احکامات جاری کیے۔
میلسی (محمدمختارسولگی) تفصیل کے مطابق ڈی پی او وہاڑی منصور امان کی طرف سے تھانہ سٹی میلسی، پٹرولنگ پوسٹ دوکوٹہ و پولیس چوکی دوکوٹہ تھانہ مترو میں کھلی کچہری کا انعقاد کاگیا۔ ڈی پی او وہاڑی منصور امان نے عوامی مسائل اور شکایات سنیں اور موقع پر ہی فوری حل کے احکامات جاری کیے۔ اس موقع پر ان کاکہنا تھا کہ تھانہ کہ مقامی سطح پر کھلی کچہری کا مقصد عوام کو انکی دہلیز پر انصاف فراہم کرنا ہے، پٹرولنگ پوسٹ دوکوٹہ میں کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکامت اور پولیس کی اعیٰ کمان کے اعتماد پر پورا اترتے ہوئے پٹرولنگ پوسٹس سڑکوں پر امن قائم کرنے مین اہم کردار ادا کررہی ہیں۔ پٹرولنگ پوسٹس کے جوان نہ صرف امن وامان قائیم کرنے میں اہم کردار ادا کررہے ہیں بلکہ خدا ناخواستہ کسی حادثے کی صورت میں وہاں سروسز فراہم کرنے میں بھی سب سے آگے ہوتے ہیں۔ انکی ضروریات کے مطابق انہیں مزید نئی گاڑیاں دی گئی ہیں اور یہاں پر عوام کی سہولت کیلئے، ڈرائیونگ لائسنس، کیریکٹ سرٹیفیکیٹ، اندراجِ کرایہ داران و مزید کئی سہولیات فراہم کردی گئی ہیں۔ انہوں نے پولیس چوکی دوکوٹہ میں کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دوکوٹہ کی عوام کی سہولت کیلئے چوکی دوکوٹہ جو پہلے تھانہ مترو سے منسلک ہے ،اسے ماڈل تھانہ میں کنورٹ کردیا گیا ہے جہاں مڈل تھانہ کیطرح خدمت مرکز کی تمام سہولیات میسر ہونگی، جسکی آئی جی پنجاب آفس سے منظوری ہوچکی ہے۔
. انکا مزید کہنا تھا کہ شہریوں کے اجتماعی و انفرادی مسائل کے حل کے لیے میرے دفتر کے دروازے ہمہ وقت کھلے ہیں.
اس موقع پر ایس ڈی پی او سرکل میلسی، مامون الرشید ، ایس ایچ او تھانہ سٹی میلسی عدنان جمیل۔ ٹیپو،ایس ایچ او تھانہ مترو اشرف ظہور، انچارج پٹرولنگ پوسٹ و دیگر پولیس افسران ، صحافی، تاجروں، سائلین سمیت کثیر تعداد میں شہری موجود تھے۔