8

میلسی (بیو رو چیف ؤ ہا ڑ ی ) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیئر نائب صدر اور معروف تاجر رہنما شیخ عبدالجبار

میلسی (بیو رو چیف ؤ ہا ڑ ی ) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیئر نائب صدر اور معروف تاجر رہنما شیخ عبدالجبار نے کہا ہے کہ آئندہ بلدیاتی انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی کی پالیسی اور پارٹی قیادت کی مشاورت کے مطابق بھرپور حصہ لوں گا۔ انہوں نے کہا کہ بلدیاتی ادارے عوامی مسائل کے حل اور نچلی سطح پر ترقی کے لیے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں، اس لیے عوامی خدمت کے جذبے کے تحت انتخابی عمل میں متحرک کردار ادا کیا جائے گا۔شیخ عبدالجبار نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی عوامی حقوق کے تحفظ اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے ہمیشہ جدوجہد کرتی رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں پارٹی کارکنوں اور عوام کے تعاون سے بہتر نتائج حاصل کیے جائیں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ عوامی مسائل کے حل، شہری سہولیات کی بہتری اور علاقائی ترقی کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے اور پارٹی قیادت کے فیصلوں کی روشنی میں آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں