ہارون آباد/(نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر)ڈی پی او بہاولنگر محمد عمران کا تھانہ ڈاہرانوالہ میں کھلی کچہری کا انعقاد۔تفصیلات کےمطابق ڈی پی او محمد عمران نے تھانہ ڈاہرانوالہ میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا ، اس موقع پر ایس ڈی پی او سرکل چشتیاں محمد اکمل بسرا بھی موجود تھے،ڈی پی او نے کھلی کچہری میں سائلین کے مسائل سن کر فوری حل کے لیے احکامات جاری کیے، ڈی پی او کا کہنا تھا کہ انصاف عوام کی دہلیز پر مہیا کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جارہے ہیں،حل طلب معاملات کو جلد از جلد میرٹ پر یکسو کیا جاتا ہے، ڈی پی او نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تھانہ جات پرآنے والے سائلین کے ساتھ عزت و احترام سے پیش آیا جائے، ان کے مسائل کو فوری حل کیا جائے۔
پبلک ریلیشن آفیسر
دفتر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بہاولنگر