60 سالہ بزرگ کی اپنی مبینہ معشوقہ کے گھر پر اچانک موت اور بعد ازاں ل*اش کی نالے سے برآمدگی کا واقعہ سوشل میڈیا پر وائرل کہانی کا روپ دھار چکا تھا: مگر اب اس کا اصل ڈراپ سین سامنے آ گیا ہے۔ اس پورے معاملے میں قانون، اخلاقیات اور انسانی نفسیات کے کئی الجھے ہوئے پہلو نظر آتے ہیں جنہیں باریک بینی سے دیکھنے کی ضرورت ہے۔
خاتون رفعت کا بیان اس کہانی کا رخ یکسر تبدیل کر دیتا ہے۔ اس کا دعویٰ ہے کہ متوفی کے ساتھ اس کا سالہا سال سے تعلق تھا اور وہی اس کے تمام تر اخراجات اٹھاتا تھا۔ واقعے والے دن جب گھر میں کوئی موجود نہیں تھا، بزرگ اس سے ملنے آئے۔ اسی دوران انہیں اچانک دل کا دورہ پڑا یا ممکنہ طور پر کسی وقتی طاقت کی گولیوں کے شدید ردعمل کے باعث ان کی حالت بگڑ گئی۔ خاتون کے بقول، وہ اسے مرگی کا دورہ سمجھتی رہی لیکن وہ چند ہی لمحوں میں دم توڑ گئے۔
تاہم، اس معاملے کا دوسرا تاریک پہلو ل*ا*ش کو ٹھکانے لگانا ہے، جو سراسر غیر قانونی اور جرم کو چھپانے کی کوشش ہے۔ خوف کے عالم میں اٹھایا گیا یہ قدم ہی اس وقت خاتون کے گلے کا پھندا بنا ہوا ہے۔
تفتیشی افسر کے لیے اب یہ لازم ہے کہ وہ روایتی پولیسی ہتھکنڈوں یا سوشل میڈیا کے دباؤ میں آ کر اندھا دھند کارروائی کرنے کے بجائے، معاملے کی سائنسی اور جدید اصولوں پر تفتیش کرے۔ تفتیشی کو یہ دیکھنا ہوگا کہ کیا واقعی موت طبعی تھی اور خاتون کا جرم صرف لاش کو خوف کی وجہ سے چھپانا تھا، یا اس کے پیچھے کوئی اور کہانی ہے۔.
جھنگ شوگر ملز کامالک||جس نے ہزاروں لوگوں کو روزگار دیا ||سینکڑوں انجینیئر تیار کئیے ||جو اج مختلف ملوں میں جنرل منیجر اور بڑے بڑے عہدوں
60 سالہ بزرگ کی اپنی مبینہ معشوقہ کے گھر پر اچانک موت اور بعد ازاں ل*اش کی نالے سے برآمدگی کا واقعہ
تھانوں میں نیا قانون: بغیر تصدیق کوئی انٹری نہیں!
ہارون آباد/(نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر)ڈی پی او بہاولنگر محمد عمران کا تھانہ ڈاہرانوالہ میں کھلی
میلسی (بیو رو چیف ؤ ہا ڑ ی ) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیئر نائب صدر اور معروف تاجر رہنما شیخ عبدالجبار