امریکا: آئیووا ایک شخص نے فائرنگ کرکے خاندان کے 6 افراد کو قتل کرکے خودکشی کرلی۔
امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق حملہ آور کی شناخت 52 سال ریان فیلس مکفارلینڈ کے نام سے ہوئی ہے۔
آئیووا(انٹرنیشنل ڈیسک)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق امریکی ریاست آئیووا میں ایک شخص نے فائرنگ کر کے اپنے خاندان کے 6 افراد کو قتل کرنے کے بعد خود بھی اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔پولیس کے مطابق 4 افراد کی لاشیں ایک گھر سے جبکہ مزید 2 افراد کی لاشیں قریبی مقامات سے برآمد ہوئیں۔ جاں بحق افراد میں 2 بچے بھی شامل ہیں۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعہ گھریلو تنازع کا نتیجہ معلوم ہوتا ہے، تاہم معاملے کی مزید چھان بین جاری ہے۔امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق حملہ آور کی شناخت 52 سالہ ریان فیلس مکفارلینڈ کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مشتبہ شخص کا سابقہ مجرمانہ ریکارڈ موجود تھا، تاہم واقعے میں ہلاک ہونے والے افراد کی شناخت اور عمروں کے بارے میں تفصیلات تاحال سامنے نہیں آ سکیں۔