8

نوابشاہ(رپورٹ۔انور عادل خانزادہ) ایس ایس پی شہید بینظیر آباد سمیر نور چنہ کا تھیلیسمیا سینٹر کا دورہ

نوابشاہ(رپورٹ۔انور عادل خانزادہ) ایس ایس پی شہید بینظیر آباد سمیر نور چنہ کا تھیلیسمیا سینٹر کا دورہ
مریضوں سے ملاقات، ڈاکٹرز کو خراج تحسین، جلد پولیس تھیلیسمیا کیمپ کا اعلان ضلع میں انسانی ہمدردی اور عوامی فلاح کے مشن کو آگے بڑھاتے ہوئے ایس ایس پی شہید بینظیر آباد سمیر نور چنہ نے تھیلیسمیا سینٹر کا خصوصی دورہ کیا۔
سینٹر پہنچنے پرتھیلیسمیا سینٹر کی انتظامیہ نے ایس پی کا پُرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع پر ڈی آئی بی انچارج نعیم اکبر سہتو بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔ تھیلیسمیا سینٹر کے ڈاکٹرز صاحبان نے ایس پی کو سینٹر کی کارکردگی، زیر علاج مریضوں کی تعداد اور درپیش چیلنجز کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ایس ایس پی سمیر نور چنہ نے سینٹر میں زیر علاج تھیلیسمیا کے معصوم مریضوں سے شفقت سے ملاقات کی، ان کے سر پر ہاتھ رکھا اور ان کی جلد صحتیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے اس موذی مرض سے روزانہ کی بنیاد پر جنگ لڑنے والے بچوں، ان کے والدین اور میڈیکل اسٹاف کی ہمت و حوصلے کو خراج تحسین پیش کیا۔ایس ایس پی نے اعلان کیا کہ جلد ہی ضلع شہید بینظیر آباد پولیس کی جانب سے تھیلیسمیا کیمپ لگایا جائے گا* جس میں پولیس افسران و جوان خود خون کا عطیہ دے کر تھیلیسمیا کے مریضوں کی زندگیوں میں آسانی کا سبب بنیں گے تھیلیسمیا کے چھوٹے بچوں کو خون کی بوتلوں کے ساتھ زندگی گزارتے دیکھ کر ایس ایس پی سمیر نور چنہ صنے کہا کہ “یہ بچے ہمارے قوم کے ہیرو ہیں۔ ہر دو ہفتے بعد خون کی ایک بوند ان کے لیے زندگی ہے۔ اگر ہم میں سے ہر صحت مند فرد خون کا عطیہ دینے کا عہد کر لے تو یہ بچے ہنسی خوشی عام زندگی گزار سکتے ہیں۔ پولیس صرف قانون کی محافظ نہیں، انسانیت کی بھی محافظ ہے، اور ان معصوم جانوں کے لیے ہم ہر ممکن قدم اٹھائیں گے”۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں