قائدآباد (راجہ نورالہی عاطف سے) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) خوشاب ڈاکٹر عمارہ شیرازی نے تھانہ قائدآباد کے ایس ایچ او ملک اعجاز کو بہترین پیشہ ورانہ کارکردگی، جرائم کے سدباب، امن و امان کے قیام اور عوامی خدمت کے جذبے کے اعتراف میں تعریفی سرٹیفکیٹ سے نواز دیا۔
اس موقع پر ڈی پی او خوشاب ڈاکٹر عمارہ شیرازی نے کہا کہ محکمہ پولیس میں فرض شناسی، دیانتداری اور عوام دوست رویوں کو ہمیشہ سراہا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک اعجاز نے اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں نبھاتے ہوئے عوام کے جان و مال کے تحفظ، قانون کی عملداری اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مؤثر کارروائیوں میں نمایاں کردار ادا کیا ہے، جس پر انہیں یہ اعزاز دیا گیا۔
تعریفی سرٹیفکیٹ ملنے پر عوامی، سماجی، تعلیمی، ادبی اور صحافتی حلقوں نے ایس ایچ او ملک اعجاز کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ مختلف شخصیات نے اپنے تہنیتی پیغامات میں کہا کہ ملک اعجاز نے اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، خوش اخلاقی اور عوام سے بہترین رابطے کے ذریعے قائدآباد میں پولیس کا مثبت تشخص اجاگر کیا ہے۔
شہری حلقوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ ملک اعجاز آئندہ بھی اسی جذبے اور لگن کے ساتھ اپنے فرائض سرانجام دیتے ہوئے امن و امان کے قیام اور عوامی خدمت کے مشن کو مزید مؤثر بنائیں گے۔ انہوں نے ڈی پی او خوشاب ڈاکٹر عمارہ شیرازی کے اس اقدام کو قابلِ تحسین قرار دیتے ہوئے کہا کہ اچھی کارکردگی پر افسران اور اہلکاروں کی حوصلہ افزائی سے محکمہ پولیس میں مزید بہتری اور احساسِ ذمہ داری کو فروغ ملتا ہے۔
رواں سال قربانی میں اضافہ، ملک بھر میں 74 لاکھ 70 ہزار جانور قربان*
سجاول جي ساحلي پٽي شاھبندر ۽ جاتي جي جت، ٿهيم، ملاح، ٿهيمور ۽ ٻين سامونڊي قومن کي خبردار
جیکب آباد(نامه نگار)جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) سندھ کی مجلسِ عاملہ، نامور علماء کرام اور مشہور
حیدرآباد حالی روڈ پولیس تھانہ کے تفتیشی۔ ٹیم کا افسر محمد خان پھنور ایڈیشنل ایس ایچ او کی۔۔۔۔ سترپرستی مین منشیات ماؤا مین پڑی سفینہ کھلے عام سیل کیا جاتا ھے
خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ڈسٹرکٹ آفیسر ریسکیو خوشاب علی حسین نے میڈیا کو بتایا ہےکہ