3

پی پی اسٹیبلشمنٹ کی اے پلس ٹیم جبکہ ایم کیوایم ہر دور میں حکومت کا حصہ رہتی ہے.امیر جماعت اسلامی

پی پی اسٹیبلشمنٹ کی اے پلس ٹیم جبکہ ایم کیوایم ہر دور میں حکومت کا حصہ رہتی ہے.امیر جماعت اسلامی

حافظ نعیم الرحمان نے پیٹرول کی قیمت 3 سال کیلئے 250 روپے پر لاک کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔

کراچی(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے پیپلز پارٹی کو اسٹیبلشمنٹ کی اے پلس ٹیم قرار دیدیا۔ادارہ نور حق میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کراچی شہر میں عیدالاضحیٰ پر صفائی ستھرائی کا خراب ماحول رہا، مقامی حکومتوں کو بااختیار بنانا ہوگا۔پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے حوالے سے حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا پیٹرول میں 122 روپے کم کرنے چاہیے تھے، حکمرانوں کو اپنی عیاشیاں ختم کرنا ہوگی، پیٹرول کی قیمت تین سال کے لیے لاک کریں، 3سال کے لیے پیٹرول 250 روپے فی لیٹر لاک کیا جائے، معیشت کا پہیہ چلانا ہوگا ورنہ ملک دیوالیہ ہو جائے گا۔انہوں نے پاکستان ایران اور امریکا کے درمیان جنگ میں ثالثی کا کردار ادا کر رہا ہے، حکومت بتائے کہ پاک ایران گیس لائن منصوبے پر کیا پیشرفت ہے؟ ایران کے ساتھ آزاد تجارت کا اعلان ہونا چاہیے تھا۔امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا تنخواہ دار طبقہ ہمیشہ ٹیکس ادا کرتاہے، 605 ارب روپے ٹیکس تنخواہ دار طبقے نے ادا کیا، ایف بی آر کے 25 ہزار ملازمین کا ٹیکس کلکشن میں کردار زیرو ہے۔ان کا کہنا تھا بینظیرانکم سپورٹ پروگرام میں نام بینظیر کا اور کام بے ضمیروں کا ہے، پاکستان کے عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں، پیپلزپارٹی اسٹیبلشمنٹ کی اے پلس ٹیم ہے، وفاقی حکومت کراچی کے لیے سنجیدہ نہیں جبکہ ایم کیوایم ہر دور میں حکومت کا حصہ رہتی ہے۔غزہ کی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا غزہ کی صورتحال انتہائی تشویشناک ہے، امریکا اسرائیل کی پشت پناہی کررہا ہے، امریکا میں غزہ کی بات کرنے والے طالبعلموں کو یونیورسٹیوں سے نکال دیا جاتا ہے۔دوسری جانب ترجمان سندھ حکومت نے عیدالاضحیٰ پر کراچی میں صفائی کے انتظامات پر امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان کی تنقید کو مسترد کردیا۔ترجمان سندھ حکومت نے جماعت اسلامی پر سالڈ ویسٹ کی گاڑیوں پر اپنے جھنڈے لگانے اور کھالیں جمع کرنے کا الزام لگایا اور کہا کہ عیدالاضحیٰ پر صفائی کا بہترین آپریشن رہا، سالڈ ویسٹ منیجمنٹ بورڈ نے تین دنوں میں ایک لاکھ ستر ہزار ٹن سے زائد آلائشیں اٹھائیں۔ترجمان کے مطابق عوامی خدمت کے بجائے کھالوں کے پیچھے لگنے والوں کو اپنا نظام اور ترجیحات بدلنے کی ضرورت ہے، جہاں جماعتِ اسلامی نے کام نہیں کیا، وہاں جیالے میئر نے کام کرکے دکھایا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں