66

نوابشاہ(رپورٹ۔انور عادل خانزادہ)صدرِ مملکت آصف علی زرداری کی نواب شاہ کے قریب بالو جا قبا قبرستان آمد، والدین کی قبروں پر حاضری، فاتحہ خوانی اور

نوابشاہ(رپورٹ۔انور عادل خانزادہ)صدرِ مملکت آصف علی زرداری کی نواب شاہ کے قریب بالو جا قبا قبرستان آمد، والدین کی قبروں پر حاضری، فاتحہ خوانی اور پھول چڑھائے۔صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے اپنے والد سردار حاکم علی زرداری سمیت دیگر کی قبروں پر بھی حاضری دی اور دعائے مغفرت کی۔صدر آصف علی زرداری نے قبروں پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں۔ صدرِ مملکت کے ہمراہ ان کی ہمشیرہ فوزیہ اقبال، صوبائی وزیر حاجی علی حسن زرداری،وزیر داخلہ ضیاء الحسن لنجار، سہیل انور سیال اور عاشق زرداری بھی موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں