October 22, 2026

افغانستان کو پاکستان کی خود مختاری کا احترام کرنا ہوگا۔محمود اچکزئی

IMG-20260530-WA0002

افغانستان کو پاکستان کی خود مختاری کا احترام کرنا ہوگا۔محمود اچکزئی

پاکستان اور افغانستان ایک دوسرے کیلئے لازم و ملزوم ہیں۔اپوزیشن لیڈر

چمن(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف و پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ چاروں صوبوں کو وسائل اور اختیارات میں مساوی حصہ دیے بغیر ملک ترقی نہیں کرسکتا۔چمن میں گورنمنٹ ماڈل اسکول گراؤنڈ میں جلسے سے خطاب میں محمود خان اچکزئی کا کہنا تھاکہ ملک کو سیاسی و انتظامی مسائل سے نکالنے کا واحد حل 73 کے آئین کی بحالی میں ہے، منتخب پارلیمنٹ کو ہی طاقت کا سرچشمہ تسلیم کرنا ہوگا۔انہوں نے کہاکہ افغانستان کو پاکستان کی خود مختاری کا احترام کرنا ہوگا، پاکستان اور افغانستان ایک دوسرے کیلئے لازم و ملزوم ہیں، جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں، مذاکرات ہی خطے میں امن و ترقی کی ضمانت بن سکتے ہیں۔محمود اچکزئی کا کہنا تھاکہ سرحدی علاقوں میں ٹریڈ فری زون قائم کرنے کی ضرورت ہے، قبائل کو معاشی طورپرمستحکم کرنے کیلئے ٹیکس میں رعایت دینے کی ضرورت ہے۔ان کا مزید کہنا تھاکہ پاکستان میں تمام اقوام کو برابری کے حقوق دینے کی ضرورت ہے اور چاروں صوبوں کو وسائل اور اختیارات میں مساوی حصہ دیے بغیر ملک ترقی نہیں کرسکتا۔