ابوالحسن اصفہانی روڈ پر کے الیکٹرک کے خلاف جاری احتجاج کی کوریج کے دوران کرائم رپورٹر شیراز خاصخیلی کا دوسرا موبائل فون چوری کر لیا گیا
اطلاعات کے مطابق احتجاجی مظاہرے کی کوریج کے دوران نامعلوم ملزمان نے بھیڑ کا فائدہ اٹھاتے ہوئے شیراز خاصخیلی کی جیب سے موبائل فون نکال لیا
واقعے کا علم اس وقت ہوا جب کوریج مکمل کرنے کے بعد رپورٹر نے اپنا موبائل فون چیک کیا تو وہ غائب تھا واقعے کے بعد موبائل فون کی تلاش کی گئی تاہم کوئی سراغ نہیں مل سکا
واضح رہے کہ ابوالحسن اصفہانی روڈ پر طویل لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاج کے باعث بڑی تعداد میں شہری موجود تھے جبکہ سڑک کے دونوں اطراف ٹریفک بھی شدید متاثر رہی
سچل پولیس اور چوکی عباس ٹاؤن کی پولیس موقع سے غائب رہی جس کا چوروں ڈاکوؤں نے فائدہ اٹھایا
متاثرہ رپورٹر نے متعلقہ حکام سے واقعے کا نوٹس لینے اور موبائل فون کی بازیابی کے لیے اقدامات کا مطالبہ کیا ہے