بھارت:انتہاپسند ہندؤوں کا مسلمانوں کوعیدکی نماز کیلئے عوامی مقامات دینے سے انکار، اجتماعات کیخلاف دھمکیاں
پولیس نےبھی مسلمانوں کوتحفظ فراہم کرنے کے بجائے ہندو انتہا پسندوں کاساتھ دیا۔کشمیر میڈیا سروس
کشمیر(انٹرنیشنل ڈیسک)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق بھارت میں عیدالاضحیٰ کےموقع پر ہندوتوا غنڈوں کی جانب سےمسلمانوں کونشانہ بنانے کے واقعات سامنے آئے ہیں۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارت میں مساجدکی مسماری اور مندروں کی تعمیر کے بعد اب مسلمانوں کومذہبی رسومات سےبھی روکا جارہا ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ بھارت میں مسلمانوں کوعید کی نمازکیلئے عوامی مقامات دینے سے انکار کیا گیا اور اجتماعات کیخلاف دھمکیاں دی جاتی رہیں۔دوسری جانب مسلمانوں کی اجتماعی عبادات کیلئے عوامی مقامات کامسئلہ حالیہ برسوں میں مزیدحساس اور محدود ہوتا جارہا ہے ۔کشمیر میڈیا سروس رپورٹس کے مطابق پولیس نےبھی مسلمانوں کوتحفظ فراہم کرنے کے بجائے ہندو انتہا پسندوں کاساتھ دیا۔