11

لاہور ہائیکورٹ: درست ویزا، ٹکٹ اور سفری دستاویزات والے مسافر کو آف لوڈکرناغیرقانونی قرار۔

لاہور ہائیکورٹ: درست ویزا، ٹکٹ اور سفری دستاویزات والے مسافر کو آف لوڈکرناغیرقانونی قرار۔

لاہور ہائیکورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ بیرون ملک سفر کرنا آئین کے تحت بنیادی حق ہے، ایف آئی اےکو اختیارات حاصل ہیں مگروہ لامحدود نہیں ہیں۔

لاہور(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نے درست ویزا، ٹکٹ اور سفری دستاویزات والے مسافر کوآف لوڈ کرنا غیر قانونی قرار دے دیا۔لاہور ہائیکورٹ میں مسافر کو آف لوڈ کرنے سے متعلق کیس کی سماعت جسٹس راحیل کامران نے کی اور 9 صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کیا۔ہائیکورٹ نے شہری کو نائجیریا جانے سے روکنےکا ایف آئی اے اقدام کالعدم قرار دیتے ہوئے درست ویزا، ٹکٹ اور سفری دستاویزات والے مسافر کوآف لوڈکرناغیرقانونی قرار دیا۔عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ درخواست گزارکے مطابق بورڈنگ کارڈجاری ہونےکے بعد اچانک آف لوڈکیاگیا اور صرف اس خدشے پر سفرسے روکاگیا کہ شاید دبئی سےواپس نہ آئے۔عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ درخواست گزارکسی مقدمے، انکوائری، بلیک لسٹ یا ای سی ایل میں شامل نہیں تھا، آف لوڈنگ سےدرخواست گزارکو مالی نقصان، ذہنی اذیت اوربدنامی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ہائیکورٹ نے کہا کہ بیرون ملک سفر کرنا آئین کے تحت بنیادی حق ہے، ایف آئی اےکو اختیارات حاصل ہیں مگروہ لامحدود نہیں ہیں۔عدالت نے اپنے فیصلے میں ایف آئی اےکیلئے مسافروں کوآف لوڈکرنےسےمتعلق گائیڈ لائزجاری بھی جاری کیں۔عدالتی فیصلے کے مطابق مسافر کوآف لوڈنگ کرتے وقت افسران کو تفصیلی اوربامعنی وجوہات تحریرکرنا ہوں گی جبکہ مسافرسے پوچھے گئے سوالات اور دیےگئےجوابات بھی رکارڈکیےجائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں