3 ماہ قبل شروع کی گئی جنگ کی قیمت عوام ادا کر رہے ہیں،یہ جنگ ختم ہونی چاہیے۔ظہران ممدانی
پہلے دن سے اور آج بھی اس جنگ کے خلاف ہوں۔ظہران ممدانی کی ٹوئٹ
نیویارک(انٹرنیشنل ڈیسک)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق میئر نیویارک سٹی ظہران ممدانی نے ایران امریکا جنگ ختم کرنے کا مطالبہ کردیا۔ میئر نیویارک سٹی ظہران ممدانی نے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری بیان میں لکھا کہ 3 ماہ قبل ایسی جنگ شروع کی گئی جس کے حق میں کسی نے ووٹ نہیں دیا، اس جنگ کی قیمت عوام ادا کررہے ہیں۔میئر نیویارک کی ٹوئٹ کے مطابق کانگریس کی منظوری کے بغیر شروع کی گئی جنگ نے عوام کے بجٹ شدید متاثر کیے، جنگ کے باعث امریکا میں پیٹرول اور اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔ظہران ممدانی نے اپنی ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ پہلے دن سے اور آج بھی اس جنگ کے خلاف ہوں،یہ جنگ ختم ہونی چاہیے۔