عیدالاضحٰی کے پر مسرت موقع پر ڈی سی چارسدہ ڈاکٹر عظمت اللہ وزیر نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چارسدہ کا دورہ کیا۔
اس موقع پر انہوں نے ہسپتال میں زیر علاج مریضوں کی عیادت کی اور ان میں تحائف تقسیم کئے۔
چارسدہ(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق عیدالاضحٰی کے پرمسرت موقع پر ڈپٹی کمشنر چارسدہ ڈاکٹر عظمت اللہ وزیر نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چارسدہ اور ویمن اینڈ چلڈرن ہسپتال رجڑ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے ہسپتال میں زیر علاج مریضوں کی عیادت کی اور ان کے ساتھ عید کی خوشیاں بانٹیں اور ان میں تحائف تقسیم کئے۔ڈپٹی کمشنر چارسدہ ڈاکٹر عظمت اللہ وزیر نے مریضوں کی تیمارداری کرتے ہوئے ان کی خیریت دریافت کی اور ان کے تیمانداروں سے بھی ملاقات کی، مریضوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔دورے کے دوران ڈپٹی کمشنر چارسدہ ڈاکٹر عظمت اللہ وزیر نے ہسپتال میں عید کے موقع پر فراہم کی جانے والی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا اور متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کیں کہ مریضوں کے علاج، صفائی، ادویات اور دیگر سہولیات میں کسی قسم کی کوتاہی نہ برتی جائے۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ عید کے موقع پر مریضوں کی دیکھ بھال ہماری اولین ترجیح ہے۔ کسی بھی مریض کو سہولیات کی فراہمی میں کمی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی، اور تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا کر انہیں بہترین سہولیات فراہم کی جائیں گی۔آخر میں ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال عملے کی خدمات کو سراہا اور تمام مریضوں و عملے کو عیدالاضحٰی کی مبارکباد پیش کی۔