ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر لاہور انمول انور نے بنو قابل سینٹر عالم آباد کا دورہ کیا۔
جہاں انہیں جاری ائی ٹی، فری لانسنگ اور مختلف ہنر مند کورسز کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔
صوابی(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر لاہور انمول انور نے بنو قابل سینٹر عالم آباد کا دورہ کیا، جہاں انہیں جاری آئی ٹی، فری لانسنگ اور مختلف ہنر مند کورسز کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ دورے کے دوران نوجوانوں کو جدید تعلیم اور ہنر کے ذریعے بااختیار بنانے کے اقدامات کو سراہا گیا۔اس موقع پر الخدمت فاؤنڈیشن صوابی کے صدر اختر جاوید، فرزانہ شاہنواز ہسپتال کے ڈائریکٹر حماد محمود،جبکہ بنو قابل صوابی کے کوارڈینیٹر عبدالعزیز بھی موجود تھے۔ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نے نوجوانوں کے لیے ایسے تعلیمی و فنی پروگرامز کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہنر مند نوجوان ہی ملک کا روشن مستقبل ہیں۔