October 26, 2026

وہاڑی ( محمدمعظم جوئیہ ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر اشیاء خورونوش کی قیمتوں کی انسپکشن جاری ہے گراں فروشی پر کوئی رعایت نہیں ہوگی اسسٹنٹ کمشنر وہاڑی غزالہ کنول نے بے نظیر انکم سپورٹ سنٹر ، شہر بھر کی متعدد دکانوں اور میڈیکل سٹور کا معائنہ

IMG-20240929-WA0148

وہاڑی ( محمدمعظم جوئیہ ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر اشیاء خورونوش کی قیمتوں کی انسپکشن جاری ہے گراں فروشی پر کوئی رعایت نہیں ہوگی اسسٹنٹ کمشنر وہاڑی غزالہ کنول نے بے نظیر انکم سپورٹ سنٹر ، شہر بھر کی متعدد دکانوں اور میڈیکل سٹور کا معائنہ کیا انہوں نے بے نظیر انکم سپورٹ سنٹر میں مستحق خواتین کو شفاف انداز میں رقم کی فراہمی , انتظامات اور دکانوں پر اشیاء خورونوش کی قیمتوں کا جائزہ لیا،انہوں نے خواتین سے مسائل بارے دریافت کیا جس پر خواتین نے اطمینان کا اظہار کیا اسسٹنٹ کمشنر نے سنٹر کے ذمہ دران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ خواتین کی سہولیات کا خیال رکھیں مستحقین خواتین کو شفاف انداز میں رقم کی فراہمی یقینی بنائی جائے کسی قسم کی شکایت نہیں آنی چاہیے ، سنٹر میں آنے والی خواتین کیلئے پانی کا انتظام ہمہ وقت ہونا چاہیے اسسٹنٹ کمشنر غزالہ کنول نے متعدد تندورز، بیکریز ، کریانہ اور گیس دکانوں کا بھی معائنہ کیا تندورز پر سستی روٹی و نان سمیت دیگر غذائی اشیاء کی قیمتوں ، معیار ، وزن اور معیاد کو چیک کیا گیس دکانوں پر حفاظتی اقدامات ، گیس کی قیمتوں اور غیر قانونی ری فلنگ کا جائزہ لیا اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ گراں فروشوں کے گرد گھیرا تنگ کیا جا رہا ہے خلاف ورزی کی صورت میں سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی انہوں نے گیس دکانداروں کو کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تمام حفاظتی اقدامات مکمل رکھنے کی ہدایت بھی کی اسسٹنٹ کمشنر غزالہ کنول نے میڈیکل سٹور پر ادویات کی قیمتوں ، ایکسپائری ، خرید و فروخت کے ریکارڈ دیگر امور کی جانچ پڑتال بھی کی