*ایک فریم ورک پر پہنچ گئے ہیں لیکن یہ نہیں کہہ سکتے کہ امریکا اور ایران کے درمیان معاہدہ بالکل قریب ہے، ترجمان ایرانی وزارت خارجہ*
تہران: ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی کا کہنا ہے کہ امریکا کے ساتھ ایک فریم ورک پر پہنچ گئے ہیں تاہم کوئی یہ نہیں کہہ سکتا کہ امریکا اور ایران کے درمیان معاہدہ بالکل قریب ہے۔
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جنگ کے خاتمے کے لیے ایران مذاکرات کر رہا ہے تاہم ایران اس وقت جوہری معاملے پر بات چیت نہیں کر رہا۔
انہوں نے کہا کہ ہم ایک فریم ورک پر پہنچ گئے ہیں لیکن ابھی کوئی یہ نہیں کہہ سکتا کہ امریکا اور ایران کے درمیان معاہدہ بالکل قریب ہے جبکہ پاکستان وفد بھیجنے کا فی الحال کوئی منصوبہ نہیں۔