17

*امریکا کو اب خطے میں فوجی اڈوں کے قیام کیلئے محفوظ پناہ گاہ حاصل نہیں ہوگی، ایرانی سپریم لیڈر

*امریکا کو اب خطے میں فوجی اڈوں کے قیام کیلئے محفوظ پناہ گاہ حاصل نہیں ہوگی، ایرانی سپریم لیڈر*

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای کا کہنا ہے کہ ایران نے جارح امریکا کو ایسا تھپڑ رسید کیا ہے کہ امریکا کو اب خطے میں شرارتوں اور فوجی اڈوں کے قیام کے لیے محفوظ پناہ گاہ حاصل نہیں ہو گی۔

حج کے موقع پر اپنے پیغام میں آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای نے کہا کہ اللہ اکبر کے ہتھیار نے ایرانی قوم کو قوت اور طاقت عطا کی، مستقبل امت اسلامیہ اور نئی اسلامی تہذیب کا ہے جبکہ متزلزل صـیـہـونی حکومت اور اسراـ ئیل اپنی عمر کے آخری مراحل کے قریب پہنچ چکا ہے۔

ایرانی سپریم لیڈر نے کہا کہ خطے کی اقوام اور ممالک اب امریکی اڈوں کے لیے ڈھال نہیں بنیں گے، امریکا کو اب خطے میں شرارتوں اور فوجی اڈوں کے قیام کے لیے محفوظ پناہ گاہ حاصل نہیں ہو گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں