16

*کراچی: غیرت کے نام پر بین اور بہنوئی کو قتل کرنے والا بھائی گرفتار*

*کراچی: غیرت کے نام پر بین اور بہنوئی کو قتل کرنے والا بھائی گرفتار*

کراچی کے علاقے سعودآباد میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے غیرت کے نام پر سگی بہن اور بہنوئی کے قتل میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ملزم کو سچل تھانے کی حدود سے گرفتار کیا گیا، پولیس کے مطابق ملزم نے ملیر سعودآباد میں پیر کے دن بہن اور بہنوئی کو قتل کرنے کا اعتراف کرلیا۔ اعترافی بیان میں ملزم کا کہنا تھا کہ بہن کی ساڑے تین لاکھ روپے کے عوض ایک شخص کے ساتھ منگی ہوئی تھی، بہن نے پسند کی شادی کرلی تو وہ پیسہ کی واپسی کا تقاضہ کررہا تھا، پیسہ واپس نہ ملنے پر اُس کی طرف سے بہن کو قتل کرنے کی شرط رکھی گئی تھی اور اسی کے دباؤ کی وجہ سے بہن اور بہنوئی کو قتل کیا۔ واردات کے وقت موٹرسائیکل چلانے والا شخص بھی وہی تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں