عبدالرزاق شہید پولیس لائنز بہاولنگر میں سیکیورٹی اداروں کی مشترکہ موک ایکسرسائز کا کامیاب انعقاد تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بہاولنگر
عبدالرزاق شہید پولیس لائنز بہاولنگر میں سیکیورٹی اداروں کی مشترکہ موک ایکسرسائز کا کامیاب انعقاد
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بہاولنگر محمد عمران اور ڈپٹی کمشنر بہاولنگر کی زیر نگرانی عبدالرزاق شہید پولیس لائنز میں کسی بھی ناگہانی یا ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ایک جامع موک ایکسرسائز کا انعقاد کیا گیا۔اس اہم مشق کا مقصد سیکیورٹی اور ریسکیو اداروں کی جنگی تیاریوں، جوابی کارروائی کے وقت اور آپسی کوآرڈینیشن کو مزید بہتر بنانا تھا۔ بہاولنگر پولیس، ایلیٹ فورس، سول ڈیفنس، ریسکیو 1122 اور دیگر حساس سیکیورٹی اداروں کے چاق و چوبند دستوں نے حصہ لیا۔مشق کے دوران فرضی ہنگامی صورتحال پیدا کر کے پوزیشنز سنبھالنے، دہشت گردوں کے گرد گھیرا تنگ کرنے اور یرغمالیوں کو بحفاظت نکالنے کے مراحل کا کامیابی سے مظاہرہ کیا گیا۔ریسکیو 1122 اور سول ڈیفنس کی ٹیموں نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دینے اور فوری ہسپتال منتقل کرنے کی مشق کی۔مشق کے اختتام پر ڈی پی او محمد عمران اور ڈی سی بہاولنگر نے جوانوں کے بلند حوصلے اور بہترین حکمت عملی کی تعریف کی۔ ڈی پی او بہاولنگر کا کہنا تھا کہ بہاولنگر پولیس کسی بھی چیلنج سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔ تمام اداروں کا یہ باہمی تعاون شہر میں امن و امان کی فضا برقرار رکھنے کے لیے ناگزیر ہے۔ انہوں نے مشق کی کامیابی پر حصہ لینے والے تمام جوانوں کی حوصلہ افزائی کی۔
ترجمان بہاولنگر پولیس