مومنہ اقبال کیس میں لڑکی کی سچائی کا سب سے بڑا ثبوت یہ ہے کہ عنقریب اسکا نکاح ہے
مومنہ اقبال کیس میں لڑکی کی سچائی کا سب سے بڑا ثبوت یہ ہے کہ عنقریب اسکا نکاح ہے وہ زندگی میں آگے بڑھ چکی ہے اور ایک نفسیاتی آدمی جس سے اسکا کبھی کوئی تعلق تھا اس سے جان چھڑانا چاہتی ہے جو جان چھوڑ نہیں رہا۔
اور آدمی کے جھوٹا ہونے کی یہ کہ اس نے جان چھڑانی ہوتی تو پرانا تعلق، پیسے اور تحائف دینے اور کردار کشی کرنے پر نا آتا۔
وہ ابھی بھی اسے قابو کرنا چاہ رہا تھا۔
اَخے تحائف دئیے،کیوں دئیے بھئی وہ پھپھو کی بیٹی تھی؟
پہلے خود مداح بن کر تحفے دو کہ چانس بن جائیگا ، اور تب بھی بات نا بنے تو سائیکو بن جاؤ۔
ویسے ریکارڈ بھی جناب کا گردہ سکینڈل سے لے کر ووٹ حاصل کر کے ضمیر پیچنے تک بہت مشہور رہا ہے۔
اس آدمی کو وکیل کی نہیں علاج اور تربیت کی ضرورت ہے تاکہ کل کو اسکی بیٹی اس کے گناہوں کے بوجھ سے محفوظ رہ سکے۔