November 29, 2026

بورے والا میں 6 سال پرانا اغواء و قتل کیس، خاتون کا انسانی ڈھانچہ برآمد

IMG-20260526-WA0118

بورے والا میں 6 سال پرانا اغواء و قتل کیس، خاتون کا انسانی ڈھانچہ برآمد

وہاڑی (بیوروچیف ) بورے والا نواحی علاقہ 435 ای بی میں دورانِ کھدائی خاتون کا انسانی ڈھانچہ برآمد ہوا، جس کے قریب چوڑیاں اور گلے سڑے کپڑے بھی موجود تھے۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر ڈھانچہ تحویل میں لے لیامقامی سماجی ورکر مسرت شاہین نے ڈھانچے اور برآمد ہونے والی اشیاء کی شناخت کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ یہ ان کی بیٹی عظمیٰ کا ڈھانچہ ہے، جو 6 سال قبل تھانہ سٹی کے علاقے سے اغواء ہوئی تھی پولیس کے مطابق مقدمہ درج ہونے کے باوجود مغویہ کو بازیاب نہ کروایا جا سکا۔ تفتیش میں انکشاف ہوا کہ عظمیٰ کو مبینہ طور پر خرم بھٹی نامی شخص نے قتل کر کے لاش اس مقام پر دفن کر دی تھی۔ذرائع کے مطابق اس اغواء و قتل کیس میں شہر کے ایک معروف ڈاکٹر کا نام بھی شامل کیا گیا تھا، تاہم عدالت میں مدعیہ کے بیان کے بعد ڈاکٹر کو مقدمے سے نکال دیا گیاواقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ شہریوں نے انصاف کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے۔

You may have missed